
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نااہلی کیس میں بھرپور ساتھ دینے پر عمران خان کو جمائمہ سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےشیخ رشید نےکئی سال پرانی دستاویزات فراہم کرنے پر جمائمہ خان کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ میں تو عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ اگر انہوں نے دوبارہ شادی کرنی ہے تو جمائمہ خان سے ہی کر لیں کیونکہ ایک سیاستدان کیلئے پرانی دستاویزات اکٹھی کرنا یا سنبھالنا بہت مشکل ہوتا ہے مگر جمائمہ نے بڑا زبردست کام کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ جمائما ایک نسلی گھرانے کی خاتون ہیں اور ان کا مشورہ ہے کہ اگر کوئی مذہبی مسئلہ نہ ہو تو عمران خان کو جمائما سے ہی شادی کرنی چاہیے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...