ایک جیسا مقدمہ مگر فیصلہ مختلف: خاموش نہیں رہیں گے

628

وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہاہے کہ نوازشریف عوام کی آواز ہیں ،ایک ہی ترازو میں سب کے تولے جانے تک خاموش نہیں رہیں گے ۔

مصدق ملک نے کہا کہ ایک جیسے کیس میں نوازشریف کو نااہل اور عمران خان کو اہل قرار دیدیا گیا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ نوازشریف کو بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل قرار دیا گیا ،آج آپ نے فیصلہ سن لیا،جس میں کہا گیاکہ کمپنی ظاہر نہیں کی ،اس میں 50 ، 60 ہزار ڈالر آتے رہے ہیں تو کوئی بات نہیں ، اب تو تم تاحیات صادق اور امین ہو۔

مصدق ملک نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلے میں مریم نوازکا ذکر تک نہ تھا ،لیکن جیسے ہی انہوں نے کہا کہ روک سکتے ہو تو روک لو ، فوراً مریم کا نام آگیا ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف عوام کی آواز ہیں ، خاموش نہیں رہیں گے جب تک ایک ہی ترازو میں سب کو تولا نہیں جاتا ۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ