
سپریم کورٹ سے عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد جبکہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا کہ پولیٹیکل انجینیئرنگ کی گئی ہے، عمران خان کو بچایا اور جہانگیر ترین کو قربان کیا گیا ہے، عمران خان نے خود اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پانچ سال کی چھوٹ دی گئی ہے، اتنا وقت نواز شریف کو کیوں نہیں دیا گیا تھا؟
مسلم لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کے ادارے اپنی بچوں کے مستقبل کو روشن نہیں دیکھنا چاہتے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...