پارٹی سے اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات

616

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ پارٹی میں سچ بولا ،آج بھی پارٹی سے اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں۔

راولپنڈی کےنواحی علاقے چونترا میں جلسے سے خطاب میں چوہدری نثار نے کہا کہ وہ 35 سال سے ن لیگی ہیں، مختلف سیاسی جماعتوں نے پیشکش کی ،لیکن نوازشریف کو نہیں چھوڑا۔

ان کا مزید کہناتھاکہ میں نےسابق وزیراعظم کو عدلیہ سے محاذ آرائی سے روکا،یہی عمل اختلافات کی وجہ بنا،حدیبیہ ریفرنس کے حوالے سے آج نوازشریف حق میں فیصلہ آیا ہے۔

چوہدری نثا نے یہ بھی کہا کہ جنرل (ر) مشرف نے مجھے خریدنے کی کوشش کی ، نہ ماننے پر مجھے الیکشن میں شکست دینے کے لئے 5 ان پڑھ وزیر استعمال کئے ۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ