
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی سیاست کررہی ہے ملکی مفاد میں اگر عمران خان کے ساتھ بیٹھنا پڑے تو کوئی حرج نہیں۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف پیپکو میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر کسی کے ان یا آوٹ کا اثر نہیں ہوتا۔ ہماری کوشش ہے جمہوریت مستحکم اور الیکشن وقت پر ہوں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اسپیکر کا اپنی حکومت کے خلاف بولنے کا مطلب اپنی افادیت کھو دینا ہے۔ اس سے قبل احتساب عدالت نے پیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کیس کی سماعت کے بعد کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کردی
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...