عمران خان کی جہانگیر ترین کو ہدایت۔۔۔جانئے

887

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہانگیرترین کو بطور پارٹی سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

عمران خان کراچی کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچنے کے بعد جہانگیر ترین کی رہائش گاہ گئے جہاں عمران خان نے ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے جہانگیر ترین سے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے ان کی دلجوئی کرتے ہوئے ہدایت کی وہ بطور پارٹی جنرل سیکریٹری اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت جہانگیر ترین کو تا حیات نااہل قرار دیا تھا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ