ملک اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے

720

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے اور 47 سال پہلے جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔

سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے قریبی گاؤں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ’ملک کے موجودہ حالات کے باعث بیرون ملک سے لوگوں نے پاکستان آنا چھوڑ دیا ہے اور دنیا کے رسالے پاکستان کو خطرناک ملک قرار دے رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں اداروں کے درمیان جنگ جاری ہے تاہم سیاستدانوں کو اس جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے کیونکہ اس سے ملک کی سلامتی کو نقصان ہوگا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ