پاکستان کی حمایت میں ریلی نکالنے کی کوشش میں گرفتار

718

چٹاگانگ : بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی ذیلی طلبہ تنظیم کے 20 کارکنان کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا، جب طلبہ مبینہ طور پر پاکستان کی حمایت میں ریلی نکالنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ 1971 میں بنگلہ دیش کے قیام پر پاکستان کی حمایت کرنے کے جرم میں حالیہ برسوں جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو سزائے موت بھی دی جا چکی ہے۔

1971 میں پاکستان کا ساتھ دینے والے رہنماؤں کو سزا دینے کے لیے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے2010 میں متنازع جنگی ٹربیونل تشکیل دیا تھا، جس نے جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت کو پھانسی اور سزائیں سنائیں۔

علاوہ ازیں بنگلہ دیش کی اعلیٰ عدالت نے 2013 میں جماعت اسلامی کے منشور کو ملک کے سیکولر آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی تھی۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ