چرچ پر دہشت گردوں کا حملہ

785

کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ فورسز کی کارروائی میں 2 خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کرسمس ڈے کے حوالے سےکوئٹہ میں زرغون روڈ پر میتھوڈسٹ چرچ میں دعائیہ تقریبات جاری تھیں کہ دہشتگردوں نے حملہ کردیا،چرچ پر خوکش حملے اور فائرنگ سے خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 خودکش حملہ آوروں نے گرجا گھر پر بم حملہ کیا اور اندر داخل ہوکر فائرنگ کی۔زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جن کواسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے،دہشتگردوں کے حملوں کے بعد صوبائی دارالحکومت کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے طلب کر لیا گیا۔وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق چرچ کے مرکزی دروازے پر ایک بمبار سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے مارا گیا جب کہ دوسرے نے چرچ کے احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑایا جب کہ سیکیورٹی فورسز چرچ کے اندر موجود ہیں۔آئی جی بلوچستان معظم انصاری نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی جن میں ایک دہشتگرد چرچ کے مرکزی دروازے پر مارا گیا جب کہ دوسرے نے احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔آئی جی بلوچستان نے کہا کہ چرچ میں تقریباً 400 افراد موجود تھے، اگر دہشت گرد چرچ کے اندر پہنچ جاتے تو بہت بڑا نقصان ہوسکتا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے فرائض انجام دیتے ہوئے قوم کو بڑے سانحے سے بچاتے ہوئے حملہ آوروں کو ہلاک کیا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ