
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نا اہلی کے فیصلے کے بعد 10 دن کی چھٹیوں پر لندن پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس جا کر فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں سوچوں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر نا اہلی کا فیصلہ دیا ہے، تاہم میں عمران خان کے ساتھ پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن پارٹیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جنرل سیکریٹری کی خالی سیٹ کے بارے میں عمران خان سے چھٹیوں کے بعد ملاقات میں مشاورت کروں گا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...