توڑ مروڑ کر پیش کررہےہیں

601

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ علی موسی گیلانی غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، علی گیلانی کے اسکواڈ نے پہلے ہم پر حملہ کیا، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

فیصل جاوید نے یہ بات علی موسی گیلانی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ علی گیلانی کےاسکواڈ کی ایک گاڑی نے راستہ روکا اور دوسری گاڑی سائیڈ پر لگی جبکہ ان کے سکواڈ کی گاڑیوں سے مسلح افراد نکلے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکواڈ کے ایک گارڈ نےبندوق تانی اور فائر کیا، جو اوپر سے نکل گیا اور پھر مسلح شخص میری طرف آیا اور گاڑی کا دروازہ کھولا، تو میں نےگاڑی کا دروازہ زور سے بند کیا اور پھر میرے ڈرائیور نے گاڑی چلادی۔

ان کا کہنا تھا کہ علی موسیٰ گیلانی کے اسکواڈ نے ہم پر حملہ کیا، جس کی مذمت کرتے ہیں جبکہ علی گیلانی واقعے کو توڑ مروڑ کر پیش کررہےہیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ