چمن سمیت پاک افغان سرحد پر سیکورٹی میں غیر معمولی اضافہ

674

کوئٹہ چرچ حملے کے بعد چمن سمیت پاک افغان سرحد پر سیکورٹی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او چمن نعمت اللہ ترین کے مطابق کوئٹہ چرچ حملہ کے بعد چمن میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، تاج روڈ پر واقع قدیم گرجا گھر، ہندو دھرم شالہ مندر اور سناتن بازار مندر پرپولیس کی اضافی سیکورٹی کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

شہر میں موجود اقلیتوں کے مذہبی عبادت گاہوں کے اطراف انسداد دہشت گردی فورس نے پیٹرولنگ شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب پاک افغان سرحد باب دوستی پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہونے والوں کوبائیو میٹرک سسٹم سے گزارا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ