
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو تنخواہ میں نے لی ہی نہیں اسے میرااثاثہ بنادیاجاتاہے،جس نےخودتسلیم کیا اسے کہا جا رہا ہے کہ اثاثہ نہیں،ہر کسی کےلیے قانون کاایک ہی سکہ چلے گا،ہم انصاف کی بحالی کےلیےتحریک چلائیں گے۔
احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتاقومی خزانے کو کیا نقصان پہنچایا،خیالی تنخواہ میرا اثاثہ بن گئی،شک کافائدہ دیےبغیروزیراعظم کو ہٹادیاجاتاہے،فیصلوں کو سامنے رکھیں تو دہرے معیار کا پتا چل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے ملک بنایا گیا تھا،کس کے دباؤ پرمشرف سے حلف لیا اور دیا گیا؟،ڈکٹیٹروں کو کس نے گلے میں ہار پہنایا،سکھا شاہی نہیں چلےگا ایک سکہ چلے گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ انصاف کی بحالی کے لئے ترازوہوناچاہیےتحریک انصاف کے لیےنہیں،ہم فیصلےکےآگے بند باندھ کر کھڑے ہوجائیں گے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...