
بیرون ملک دوروں اور قومی سلامتی کے امور پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سینیٹ کے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کو ان کیمرہ بریفنگ جاری ہے، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
سینیٹ کے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا بند کمرا اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کررہے ہیں۔آرمی چیف کی کمیٹی کوحالیہ غیرملکی دوروں اور ملکی سلامتی صورتحال پر بریفنگ کے بعد سوال جواب کا سیشن بھی ہوگا۔آرمی چیف اسلامی فوجی اتحاد سے متعلق بھی ایوان کو آگاہ کریں گے۔
کمیٹی اجلاس میں خارجہ امورسے متعلق پالیسی گائیڈ لائن تیارکی جا رہی ہے۔
قبل ازیں آرمی چیف بذریعہ ہیلی کاپٹر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے ان کا استقبال کیا،آمد کے بعد آرمی چیف نے چیئرمین سینیٹ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، جنرل قمر جاوید باجوہ آج تمام ارکان پر مشتمل کمیٹی کو قومی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ ایوان کی کمیٹی کا بند کمرے میں ہونے والا اجلاس قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی طرف سے پیش کی گئی ایک تحریک پر بلایا گیا ہے جس کا مقصد علاقے کی بدلتی صورتحال اور امریکی کردار کے تناظر میں پالیسی کے رہنما اصول مرتب کرنا ہے
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...