
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عدلیہ پر ہرزہ سرائی کرکے آئینی بغاوت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14بےگناہوں کی لاشیں گرا کرسمجھا گیا تھا کہ کوئی انصاف نہیں لےگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ساڑھے 3 سال سےانصاف مانگ رہے ہیں اور اب مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے اگلے لائحہ عمل کے اعلان کا بھی عندیہ دیا۔
انہوں نے سابق نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ وہ عدلیہ کے خلاف بغاوت کا ماحول پیدا کرکے عدلیہ کی حرمت کا خون کررہے ہیں۔