
کراچی: سپریم کورٹ نے قرار دیا ہےکہ نیب نے ملک کو تماشا بنادیا اس سے ملک کو سوائے رسوائی کے کچھ نہیں مل رہا، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جیٹ فیول کی اوپن مارکیٹ میں فروخت اور2 ارب37کروڑ روپےکرپشن کے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا ایک سال ہوگیا نیب سے انکوائری مکمل نہیں ہورہی، نیب نے ملک کو تماشا بنادیا اس سے ملک کو سوائے رسوائی کے کچھ نہیں مل رہا،عدالت نے نیب سے ملزم کے خلاف کیس کی تفصیلی رپورٹ کل طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزا راحمد نے کہا ہے کہ نیب نے ملک کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا، جیٹ فیول کی اوپن مارکیٹ میں فروخت اور کرپشن کیس کی سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے انکوائری مکمل نہ ہونے پر نیب پراسیکیوٹر منصف جان ایڈووکیٹ اور تفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 14 روز میں انکوائری اور ایک ماہ میں کیس فائنل کی قانونی پابندی ہے،جسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ کان کھول کرسنو، نیب حکام کو سونے کی اجازت نہیں، ہاتھ ڈالا ہے تو انجام تک پہنچایا جائے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...