ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ اور دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق

608

ڈیرہ بگٹی میں ایک گھر پرفائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ بارودی سرنگ کے دھماکےمیں ایک شخص چل بسا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ٹوبہ نوحکانی میں ایک شخص گجر کے گھر پرنامعلوم افراد نے گھس کر انددھا دھند فائرنگ کردی جس سے اس کی 2بیویاں اور 3بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

اطلاع ملنے پر امدای ٹیم کی گاڑی موقع پر جارہی تھی کہ راستے میں بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور چارافراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لےلیاگیا ہے،واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ