ایم ایم اے میں موجود تمام جماعتوں کا نام پاناما لیکس میں شامل نہیں

705

امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم ایم اے میں موجود تمام جماعتوں کا نام پاناما لیکس میں شامل نہیں،ہم خیال تنظیموں کو بھی ایم ایم اے کا حصہ بنانے کی کوشش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم غیر جانبدارانہ پولیس نظام اور پٹواری سسٹم کا خاتمہ چاہتے ہیں،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی آزادی سے فیصلے کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی قیادت نے قوم کو منتشر کیا، فاٹا کے عوام خیبر پختونخوا میں انضمام چاہتے ہیں،قبائلی علاقے کے لوگوں کو بھی وہی اسٹیٹس دیا جائے جو باقی عوام کاہے۔امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا کہ سیاستدانوں کا مقصد صرف اپنے مفاد کےلئے کام کرنا ہے،اسلام نے ہمیں معاشی اور سیاسی نظام دیا ،حکمران بیمار ہو جائیں تو باہر کے ہسپتالوں سے علاج کراتے ہیں،اور ان کے بچے بیرون ملک پڑھتے اورکاروبارکرتے ہیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ