اگلے وزیراعظم شہباز شریف

977

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ اگلے وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے اور ان کی انتخابی مہم اور تحریک ساتھ ساتھ چلے گی۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلا س میں سینیٹر پرویز رشید، عرفان صدیقی، دانیال عزیز اور ابصار عالم بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ تحریک عدل، سویلین بالادستی اور مضبوط جمہوریت آئندہ انتخابات میں ہمارے بنیادی اصول اور نعرے ہوں گے، امید ہے کہ قوم ان کو پذیرائی بخشے گی۔انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف جمہوری معاشروں کے لیے ناگزیر ہوتا ہے، جب انصاف کے پیمانے پسند و ناپسند پر الگ الگ ہو جائیں تو پھر معاشروں میں استحکام نہیں آتا ہے۔نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘شہباز شریف تیز رفتار، محنتی اور بے حد اچھے منتظم ہیں، 2013ء کے انتخابات میں جو کامیابی حاصل ہوئی اس میں ان کا بھی بڑا کردار تھا۔ انہوں نے جماعت کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کمٹمنٹ نبھائی۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ