
میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی اور ترجیح نہیں ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی صدارت میں امن و امان سےمتعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم قائداورکرسمس پرفول پروف سیکیورٹی کویقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی اور ترجیح نہیں ہو سکتی،چرچ،مارکیٹ اورپارکوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ان کا کہناتھا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے،تمام ادارے د شمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلیےہمہ وقت چوکس رہیں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...