وائٹ آئل پائپ لائن موٹرگیسولین منصوبے کا سنگ بنیاد

905

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں وائٹ آئل پائپ لائن موٹرگیسولین منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا،منصوبے کے تحت پورٹ قاسم سے محمود کوٹ تک پہلے سے بچھائی پائپ لائن کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے جبکہ اپ گریڈیشن سے پائپ لائن میں ڈیزل کے ساتھ پیٹرول لے جانے کی صلاحیت بھی پیدا ہو گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں پورٹ قاسم پروائٹ آئل پائپ لائن موٹرگیسولین منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی سنگ بنیاد کی تقریب میں موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کے معیارکوبھی بہتربنارہے ہیں ۔تیل کی روڈ کے ذریعے ترسیل سے زیادہ نقصان کا خطرہ ہوتا ہے ۔ پائپ لائن منصوبہ حساس نوعیت کا ہے،دنیا بھر میں تیل کی ترسیل پائپ لائنز کے ذریعے کی جاتی ہے۔ امید ہے تیل کی ترسیل کے منصوبے کا کام جلد سے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ٹینکرزکی بڑی تعداد نظام میں ہونے سے حادثات کا خطرہ رہتا ہے اور ٹینکرز سیکنڈری تیل کی ترسیل کریں گے، ان کے کام میں کمی نہیں آئے گی۔ ٹرانسپورٹرز کے کاروبارکا خیال رکھا ہے،منصوبے سے ان کے کاروبارکو نقصان نہیں پہنچے گا

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ