
مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف سے پارٹی کارکنوں نے جاتی امراءمیں ملاقات کی جس میں مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاتی امراءمیں نوازشریف سے ن لیگ کے کارکنوں نے ملاقات کی اور ایک ساتھ نماز جمعہ ادا کیا،نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نوازشریف نے کارکنوں کو 31 دسمبر کوسرگودھا میں جلسے کی تیاریوں کی ہدایت کی، سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ ارکان اسمبلی اوربلدیاتی نمائندے مل کرجلسے کی تیاریاں کریں، عوام کو بتانا ہے کہ مجھے کس بات کی سزا ملی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...