الیکشن میں تاخیر

624

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے ، پیپلز پارٹی چاہتی ہےکہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں ، چاہے پرانی مردم شماری پر ہی ہوں ۔انہوںنے کہاکہ ملک میں جمہوریت کو کبھی بھی ڈی ریل نہیں ہونے دیں، پیپلزپارٹی ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیوں کی سیاست کےخلاف رہی، کبھی اس کو سپورٹ نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کا کہناتھاکہ نوازشریف اداروں کے درمیان تصادم کی کوشش کررہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوگا، عدالت کو سکہ شاہی کہنا، اس سے بڑی عدلیہ کی توہین نہیں، نوازشریف عدالت کےخلاف تحریک چلارہے ہیں دیکھتے ہیں کیا کرتے ہیں،پی پی رہنما نے کہا ملک میں چلتا جمہوری اور سیاسی نظام نوازشریف کے فائدے میں نہیں، جمہوریت کا ڈی ریل ہونا انہیں فائدہ دیتا ہے، وہ ہمیشہ جمہوریت ڈی ریل کرنے میں پیش پیش رہے،ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے اداروں کے درمیان تصادم کی کوشش کی، وہ عدلیہ اور فوج پر کیچڑ اچھال رہے ہیں، نوازشریف جو کوشش کررہے ہیں ایسا نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ