
تحریک انصاف نے خیبر پختون خوا میں فاٹا کے انضمام کے معاملے پر حکومتی مؤقف میں یوٹرن پر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا، آئندہ چند روز میں تحریک کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ہوا، اجلاس میں فاٹا کے انضمام کے معاملے پر حکومتی موقف میں یو ٹرن کی شدید مذمت کی گئی ۔
اجلاس میں امریکی نائب صدر کے پاکستان سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ امریکی نائب صدر نے پاکستانی قوم کی دل آزاری کی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ مالی اور جانی قربانیاں دیں، اس قسم کے بیانات شکست خوردگی اور مایوسی کی علامت ہیں ۔
اجلاس میں قانونی ٹیم نے حدیبیہ پیپر ملز کیس پر مفصل بریفنگ دی، آئندہ چند روز میں اس معاملے پر قومی سطح پر آگہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ اور قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تحریک انصاف کی قیادت نے پاکستان عوامی تحریک کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کا بھی فیصلہ کیا، اے پی سی میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وفد شریک ہوگا ۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...