
وفاقی دارالحکومت میں ’دہشت گردی کے مسائل اور بین العلاقائی روابط‘ کے عنوان سے پہلی 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان، چین، روس، افغانستان، ایران اور ترکی کے اسپیکرز اسمبلی نے اپنے پارلیمانی وفود کے ہمراہ شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ امریکا پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور اسے اب دوسروں سے ہدایات لینے کی عادت نہیں رہی، چاہے وہ ہدایات امریکا سے ہی کیوں نہ آئیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے جنوبی ایشیا کے لیے نئی امریکی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ناکام کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا، جبکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کر رہا ہے
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...