بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح

574

بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کا141واں یوم ولادت آج پیر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔ مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ صدر‘ وزیراعظم ‘وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بانی پاکستان کی سالگرہ پر اپنے پیغامات میں قائداعظمؒ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اے پی پی کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا آج سیاسی، معاشی، معاشرتی، مذہبی اور اہم ترین انتظامی امور میں ہمیں جن دشواریوں کا سامنا ہے ان پر قانون اور آئین پر عمل درآمد کے ذریعے قابو پا کر ہی اقتصادی استحکا م اور ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ قائد اعظم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا پاکستانی قوم آج قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ ولادت کا جشن منا رہی ہے۔میں سمجھتا ہوں بانی پاکستان کی تعلیمات اور ان کے فرمودات کی اہمیت ہر گزرے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔افسوس کی بات ہے بانیان پاکستان نے جو سبق ہمیں سکھایاتھا، اسے فراموش کردیا گیا جس کی وجہ سے گوناگوں مسائل پیدا ہوئے۔ آج سیاسی، معاشی، معاشرتی، مذہبی اور اہم ترین انتظامی امور میں ہمیں جن دشواریوں کا سامنا ہے،ان پر قانون اور آئین پر عمل درآمد کے ذریعے قابو پا کر ہی اقتصادی استحکا م اور ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم ہر قسم کے سیاسی اور غیر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ترقی و خوشحالی کے عظیم مقصد کے لیے یکسو ہو جا ئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کا یہ دن ہمارے لیے بحثیت ِقوم انفرادی اور اجتماعی طورپر، خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج کا دن جہاں اپنے عظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے وہاں انکے افکار و سوچ کوتازہ کرنے اور اس نظریے کوبنیاد بنا کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا بھی دن ہے۔وزیر اعظم نے قائد اعظم کی یوم پیدائش کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ماضی کی کوہتایوں سے سبق سیکھتے ہوئے ہمیں اس منزل کے حصول کے لئے جد وجہد کرناہوگی کہ جو منزل ہمارے قائد نے ہمارے لیے متعین کی تھی۔ لاہور سے خبر نگار کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیرپاک و ہند کے مسلمانوں کا آزاد وطن کے حصول کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا،بلاشبہ آزادی کی طویل جدوجہد میں قائد اعظم کی ولولہ انگیز شخصیت روشنی کے ایک بلند مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔ کھویا ہوا وقار حاصل کرنے کیلئے قائداعظم کے افکار کی روشنی میں لائحہ عمل ترتیب دیکر آگے بڑھناہوگا اور پاکستان کو عظیم سے عظیم تر ملک بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کا رلانا ہوں گی۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ