جاسوس کی اہلخانہ کے ساتھ گفتگو بھارتی قونصلر کو  نہیں سناوائی گئی

498

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کلبھوشن کی اہلخانہ سے ملاقات خالصتاً انسانی بنیادوں پر کرائی اور یہ آخری نہیں تھی ، بھارتی جاسوس کی فیملی نے اس کی میڈیکل رپورٹ دیکھی، مکمل صحت مند اور ملاقات کرانے پرپاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

دفتر خارجہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل کا کہناتھاکہ ملاقات کو بھارتی قونصلر نے دیکھا ،انہیں گفتگو میں شریک ہونے یا سننے کی رسائی نہیں تھی ،وقت آنے پر قونصلر رسائی کا فیصلہ بھی ہوجائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات سے پہلے بھارت نے جو بھی باتیں رکھی تھی ان میں سے 3 سے زیادہ باتیں نہیں مانی ،انہیں پہلے ہی بتادیا تھاکہ ملاقات بالمشافہ نہیں ہوگی ۔

ترجمان دفترخارجہ نے اس موقع پرحاضر سروس بھارتی جاسوس کلبھوشن کی میدیکل رپورٹ دکھائی اور ویڈیو بیان بھی چلایا ، اورکہاکہ کلبھوشن جادھو پاکستان ميں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،اسے مقدمے میں صفائی کا پورا موقع دیا گیا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ بھارتی جاسوس نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے متعدد اہلکاروں پر کوئٹہ اور تربت میں حملوں کا اعتراف کیا،وہ 17 بار پاکستان اور بھارت آیا گیا ،اس نے مہران بیس حملے میں ٹی ٹی پی کی مدد کا بھی اقرار کیا ہے ۔

ڈاکٹر فیصل کا کہناتھاکہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرنےساری کاروائی دیکھی لیکن سنی نہیں،بھارتی سفارتکار بطور مبصر موجود رہے،
اگربات چیت کاموقع دیتےتویہ قونصلررسائی ہوجاتی۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ ہم نے ہندوستانی میڈیا کو آنے کی دعوت دی تھی کیونکہ پاکستان کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے ،ہماری حدود میں ایک بھارتی دہشت گرد پکڑا گیا ہے ہمیں بہت سے سوالات کے جواب چاہئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھاکہ کلبھوشن کے اہلخانہ باعزت مہمان کے طور پر آئے اور چلے گئے ،وہ ملاقات سے مطمئن تھے اورپاکستان کا شکریہ اداکیا ۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ