
بھارت نے اپنے جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن جادیو کی والدہ اور بیوی سے ملاقات کا صلہ ان کے دہلی پہنچتے ہی لائن آف کنٹرول پر آپے سے باہر ہوکردیا اور 3پاکستانی جوان شہید کردیے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے ایل او سی پر رکھ چکری سیکٹری میںجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بلااشتعال فائرنگ کی ،جس سے پاک فوج کے 3جوان شہید اور 1 زخمی ہوگیا ہے۔
اس سے قبل 8 دسمبر کو بھی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کےچڑی کوٹ سیکٹر پر ایک جنازے پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔
30 ستمبر 2017 کو بھی بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا اور نشانہ بننے والے شہریوں کے انخلاء میں مدد دینے والی آرمی پٹرول ٹیم پر بھی بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی، جس سے نائب صوبیدار ندیم شہید جبکہ 3 جوان اور ایک شہری زخمی ہواتھا۔
آج پاکستان نے حوصلہ دکھایا اور جو کسی نے نہ کیا وہ کردکھایا ،بھارت کے حاضر سروس جاسوس کلبھوشن جادیو کی ملاقات اس کی والدہ اور بیوی سے کروائی ۔
اس کے ساتھ ہی بھارتی صحافیوں کو آنے پیشکش بھی کی لیکن نئی دہلی کی سرکار نے اسلام آباد کی حکومت سے کہا کہ وہ کلبھوشن سے ان کی اہلخانہ کی ملاقات کی کوریج کی اجازت نہ دیں ۔
اخلاقی طور پر چاروں شانے چت ہونے والے بھارت نے اپنے جاسوس کے اہلخانہ کے گھر پہنچتے ہی پاکستانی فوجوں کو نشانہ بنالیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...