
ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرائن کو جدید اور مہلک امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کے ایک منصوبے کی منظوری دیدی ہے ، ان ہتھیاروں میں ٹینک شکن میزائل بھی شامل ہیں۔جرمن میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرائن کو جدید اور مہلک امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کے ایک منصوبے کی منظوری دیدی ہے ۔ مشرقی یوکرائن میں روس نواز علیحدگی پسند ٹینکوں ہی کے ذریعے ایک بڑے علاقے کو اپنے قبضے میں کر پائے تھے۔یوکرائن کی حکومت ایک طویل عرصے سے اس امریکی اسلحے کی منتظر تھی۔ اب تک نجی امریکی کمپنیاں یوکرائن کو چھوٹے ہتھیار تو فراہم کر رہی تھیں، تاہم بڑے اور جدید عسکری ہتھیار یوکرائن کو نہیں دیے گئے تھے۔ مبصرین کے مطابق اس امریکی فیصلے سے واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات میں مزید تنا پیدا ہو جائے گا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...