بابائے قوم کے مشن پے پہرہ 

492

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح بابائے قوم کے مشن و ویژن پر پہرہ دے گی اور پاکستان کو ایک مساوات پر مبنی جمہوری و ترقی پسند ریاست بنائے گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے پاکستان کے متعلق ویژن کو آمریتوں اور انتہاپسندی نے شدید نقصان پہنچایا، ان عناصر نے قائد کے نظریے کے برعکس معاشرے کو کلاشنکوف کلچر میں جکڑا اور پاکستان کو نسلی نفاق سے دوچار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کو ایک رول ماڈل اور جمہوری مسلم ریاست بنانے کے اجداد کے مشن پر قائم ہے اور ہم قائد کی سالگرہ پر عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو ان کے نظریات سے ہم آہنگ کریں گے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ