میرے بچوں کی صحت کا مسئلہ

612

چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ جہاں میرے بچوں کی صحت کا مسئلہ ہوگاوہاں خود جاؤں گا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی میڈیکل کالجز کی زائد فیس وصولی کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بتایاجائے میڈیکل کالج کا اسٹرکچر کیا ہے اورنجی میڈیکل کالجزکے مالکان کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کی جائے۔چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ صاف پانی منصوبے میں ساڑھے3 کروڑ کی گاڑی خریدی گئی، عدالت کو آگاہ کیاجائے کیسی گاڑی خریدی گئی اورتفصیلات فراہم کریں،ہوسکے تووہ گاڑی یہاں بلوالیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میو ہسپتال کا دورہ کیا تو تنقید کی گئی ،جہاں میرے بچوں کی صحت کا مسئلہ ہوگاوہاں خود جاؤں گا،انہوں نے کہا کہ ذاتی نمائش کیلئے نہیں، جذبے کیلئے کیس کی سماعت کررہے ہیں،صاف پانی کیس بھی اسی کیس کے ساتھ سنا جائے گا،عوامی مفادکے کیس کی سماعت ہفتے اوراتوارکوبھی ہوگی

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ