سپریم کورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالج مالکان کی نیندیں اڑا دیں۔۔۔۔جانئے

600

سپریم کورٹ نے ملک بھر کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے روکنے کا حکم دے دیااور مالکان سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی میڈیکل کالج کی فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر میں نجی میڈیکل کالجز میں داخلے روکنے کا حکم دے دیا اور مالکان سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 4 ہفتے میں اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں چاہے اس کیلئے ہفتہ اور اتوار کو سماعت کیوں نہ کرنی پڑی ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر پرانی تاریخوں پر کالجز میں داخلے کیے گئے تو کالج مالکان اور داخلہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔جسٹس ثاقب نثار نے ینگ ڈاکٹرز کو بھی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز نے اس معاملے پر کوئی ہڑتال کی تو عدالت سخت کارروائی کرے گی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ