
سول سوسائٹی نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ شاہ زیب کےاہل خانہ صلح کرچکے، حکومت ملزمان کی طرف داری کررہی ہے، ایسےمیں سول سوسائٹی ہی اس کیس کوآگےلےکرچلےگی۔کراچی رجسٹری میں دائر اپیل میں کہا گیا کہ شاہ زیب قتل ذاتی نوعیت کا قتل نہیں، اس کے معاشرے پر سنگین نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔واضح رہے کہ 3 روز قبل 23 دسمبر کو ہی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی امداد حسین کھوسو نے شاہ زیب قتل کیس میں فریقین کا موقف سننے کے بعد ملزمان شاہ رخ جتوئی، سجاد تالپور، غلام مرتضی سمیت تمام ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...