
سندھ حکومت نے 27 دسمبر کومحترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پرعام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ 27 دسمبر کومحترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرعام تعطیل ہوگی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں 27 سمبر کو عام تعطیل ہوگی۔ واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو دو بار ملک کی منتخب وزیراعظم رہیں اور 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئی تھیں
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...