بینظیر شہید کی دسویں برسی جیالوں کا گڈھی خدا بخش میں رش

535

گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو شہید کی 10 ویں برسی کی مرکزی تقریب ہوئی ،جس میں ملک بھر سے جیالے شریک ہوئے ۔

سابق وزراء اعظم ذوالفقار بھٹو ، بینظیر بھٹو اور فیملی کے دیگر افراد کی قبروں پر جیالوں نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی یہ سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔

برسی کے اجتماع میں تھر کی خواتین نے اپنے مخصوص لباس میں شرکت کی ، اس موقع پر کارکنوں کی تواضع بریانی سے کی گئی ۔

ملک بھر سے جیالوں کے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچے،ہر کوئی اپنے ہی رنگ میں نظر آیا، کارکنوں اور پولیس اہلکار وں کی تواضع گرم چائے اور انڈے پراٹھے سے کی گئی۔

بی بی برسی کے موقع پربدین سےکارکنان نے اپنی محبت کا اظہارکرنے کے لئے 750فٹ لمباپارٹی پرچم لیکرلاڑکانہ پہنچے،دن بھر وقفے وقفے سے لنگر کا اہتمام بھی کیا جاتا رہا،پولیس اہلکاروں میں بریانی تقسیم کی گئی توموبائلوں کے گرد رش لگ گیا، چھینا جھپٹی بھی ہوئی۔

برسی کی تقریب میں 7ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیئے،واک تھروگیٹ اور60 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ