
عمران خان نے کہا ہے کہ ایک اور این آر و لینے کے لیے کوشش کی جارہی ہے، عوام کو لوٹا جارہاہے اور قرضوں میں ڈبویا جارہاہے،یہ چند لوگ ہیں جو مل کر اس ملک کو لوٹ رہے ہیں ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 2007 میں اسحاق ڈار کے اثاثے 91 لاکھ کے دکھائے گئے،اسحاق ڈار کی 11 کمپنیز دبئی میں ہیں،پھر پتا چلا کہ اسحاق ڈار کے بیٹوں کے دبئی میں 2 ٹاور ہیں،1981سے 2002 تک اسحاق ڈار نے انکم ٹیکس ہی نہیں دیا ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کہتے ہیں نوازشریف نظریہ ہے،یہ سب کرپشن کےنظریے پراکٹھے ہیں،جب یہ کہتے ہیں جمہوریت بچا رہے ہیں تو انہوں نے چوری بچاناہوتی ۔اسحاق ڈار نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...