
سپریم کورٹ نے پاکستان سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کردیں، جس کے بعد نجی اشتہاری کمپنی کے مالک انعام اکبر اور سندھ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یوسف کبوڑو کو نیب نے عدالت کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔
عدالت میں سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے درخواست گزار کے وکیل لطیف کھوسہ سے کہا کہ یہ اپیل ضمانت قبل از گرفتاری کی ہے جبکہ شرجیل میمن اب گرفتار ہوچکے ہیں، لہٰذا اب آپ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری ذیلی عدالت میں دائر کریں۔
شرجیل میمن کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ معاملہ قبل از یا بعد از گرفتاری کا نہیں بلکہ ضمانت کا ہے۔