مشترکہ اجلاس بلانےکی تجویز مسترد

505

امریکا کی دھمکیوں کےبعد جوابی ردعمل طے کرنے کےلیے پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں نےمشترکہ اجلاس بلانےکی تجویز مستردکردی جبکہ ٹرمپ کی دھمکیوں اور پاکستان کے جوابی لائحہ عمل پر فوکس اور کمیٹی کا ایک اوراجلاس آئندہ ہفتے بلانے پر اتفا​ق کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کےبند کمرہ اجلاس میںاپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، نوید قمر، غلام احمد بلور، بیرسٹر ظفر اللہ، سینیٹر مشاہد اللہ اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر موجود تھے جب کہ سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری خارجہ نے بھی شرکت کی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ امریکاپاکستان پر نہ ڈالے، ملک کےوقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس خورشید شاہ نے ایک اور اجلاس بلاکر عسکری قیادت سے بریفنگ لینے، خزانہ کے وزیر اور سیکریٹری سے معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ لینے کی تجویز دی۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں نےمشترکہ اجلاس بلانےکی تجویز مسترد کردی اور ٹرمپ کی دھمکیوں پر پاکستانی کےجوابی لائحہ عمل پر فوکس کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی کا ایک اور اجلاس آئندہ ہفتے بلانے پر اتفاق کیا گیا جس میں عسکری قیادت اور وزارت خزانہ سے تفصیلی بریفنگ لی جائے گی۔

ایاز صادق نے کہا کہ آئندہ اجلاس ہفتے11 یا 12 جنوری کومنعقد کیا جائے گا

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ