
شہباز شریف نے اپنے خلاف بے بنیاد خبریں نشر کرنےپر دو نجی چینلز کو لیگل نوٹس جاری کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نوٹس ایڈووکیٹ مصطفیٰ رمدے کی جانب سےجاری کیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ دونجینیوزچینلزنےشہبازشریف کےدورہ سعودی عرب پرجھوٹی خبریں چلائیں جس میں میرے موکل شہباز شریف کےخلاف کرپشن کی بے بنیاد خبریں نشر کی گئیں ، ان جھوٹی اور بےبنیاد خبروں سے میرےموکل کی شہرت کونقصان پہنچا۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر 14روزمیں اس کا جواب نہ دیاتو میرے موکل قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتےہیں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...