معروف امور خانہ داری زبیدہ آپا انتقال کر گئیں

634

زبیدہ آپا کراچی میں انتقال کر گئیں۔ وہ 4اپریل 1945کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں جبکہ ان کی عمر 72 سال تھی، وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔

زبیدہ طارق جو زبیدہ آپا کے نام سے معروف تھیں کچھ عرصے سے بیمار تھیں، ان کے شوہر کا نام طارق مقصود ہے، جن سے ان کی شادی 1966میں انجام پائی، ان کے 2 بچے ہیں جن کے نام حسین طارق اور صبا طارق ہیں۔

ان کے بھائی معروف دانشور انور مقصود نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں علاج جار ی تھا کہ اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئیں۔

انور مقصود نے مزید بتایا کہ ان کی نمازجنازہ آج بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ