ایئر مارشل (ر) اصغر خان انتقال کر گئے

539

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے سابق سربراہ اور سیاست دان ایئر مارشل (ر) اصغر خان انتقال کر گئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اصغر خان کی نمازِ جنازہ کل (6 جنوری کو) ان کے آبائی علاقے نواں شہر ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان الیاسی مسجدنواں شہر میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

سابق ایئر مارشل پاک فضائیہ کے پہلے مقامی سربراہ تھے جنہوں نے 35 برس کی عمر میں ایئر فورس کی کمان سنبھالی تھی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایئرمارشل (ر) اصغر خان کی عمر 96 برس تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ