سابق وزیر رؤف صدیقی کو سانحہ بلدیہ فیکٹری کا ملزم

690

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور سابق وزیر رؤف صدیقی کو سانحہ بلدیہ فیکٹری کا ملزم قرار دے دیا۔

عدالت نے گزشتہ برس 15 اکتوبر کو رؤف صدیقی کو پیشی کے لیے طلب کیا تھا۔

آخری سماعت کے دوران 15 اکتوبر 2017 کو عدالت نے فیکٹری کو مالکان کو واپس کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔

واضح رہے کہ ستمبر 2012 میں بلدیہ ٹاؤن کی ایک گارمنٹس فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 250 مزدور جاں بحق ہوئے تھے۔

سانحے کی تحقیق کے لیے رینجرز اور پولیس سمیت دیگر اداروں کے افسران پر مشتمل 9 رکنی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی، جس نے اپنی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) میں جمع کرائی۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ