صوفی محمد کی رہائی

714

پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر صوفی محمد کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔

کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کیس کی درخواست ضمانت کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کی۔

درخواست گذار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مولاناصوفی محمد طویل عرصے سے جیل میں ہے،وہ بیمار ہے اب ان کی عمر کا تقاضا ہے کہ انہیں ضمانت دی جائے۔

صوفی محمد پر تھانا کبل اور تھاناسیدو شریف میں دو مقدمات درج ہیں،عدالت نے مولانا صوفی محمد کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔

مولانا صوفی محمد پر30 جولائی 2009 ءکو ایف آئی درج ہوئی تھی اور انہیں 4 مارچ 2010 کو گرفتار کیا گیا تھا،ان پر حکومت کے خلاف تقریر اوراشتعال پھیلانے کے الزامات ہیں

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ