پنجاب میں مزید بچوں سے زیادتی اور قتل کےدو واقعات پیش آئے

640

 لاہور: قصور میں درندگی کا شکاربننے والی زینب کے قتل کے بعد پنجاب میں  زیادتی کے بعد بچوں کے قتل  کے مزید 2 واقعات  سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق شیخورہ پورہ کے محلہ گورونانک پورہ سے اغوا کی جانے والی ملیحہ شرافت  کی 6 روز بعد لاش مل گئی،ڈی پی او سرفراز کا کہنا ہے کہ بچی فاروق آباد میں اپنے ننھیال ملنے گئی تھی کہ راستے میں لاپتہ ہوگئی اور 6روز بعد بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بچی کے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیےچھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں درندہ صفت شخص نے میٹرک کے طالب علم کو ہوس کی بھینٹ چڑھادیا،ملزم نے طالبعلم کو زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد لاش کو خالی پلاٹ میں پھینک دیا جہاں سے مقتول کی برہنہ حالت میں لاش کو برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ17سالہ فیضان گزشتہ روز سے لاپتہ تھا  جسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ،واقعے کا  مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے جب کہ زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈاکٹرو ں نے نمونے لے لیے ہیں۔

مقامی تھانے کے  ایس ایچ او  کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کی تلاش کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ