جاں بحق 2 نوجونواں کی نماز جنازہ قصور کے کالج گراؤنڈ میں ادا کردی گئی

477

قصور میں زینب کے قتل کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق 2 نوجونواں کی نماز جنازہ قصور کے کالج گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کے بعد قصور میں مشتعل افراد کی جانب سے ن لیگ کے ایم پی اے نعیم صفدر کے ڈیرے پر دھاوا بول دیا گیا اور وہاں رکھے سامان اور کرسیوں کو آگ لگادی گئی۔

پولیس کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

قصور میں اغوا اور زیادتی کے بعد کم سن بچی کے قتل کے خلاف سارا شہر سراپا احتجاج ہے جبکہ مظاہرین کا کالی پل چوک پر دھرنا جاری ہے۔

گزشتہ روز مظاہرے کے دوران جاں بحق محمد علی اور شعیب کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی۔واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی آج قصور کا دورہ کرے گی۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ