زینب قوم کی بیٹی تھی

755
FILE PHOTO - A view of the Supreme Court of Pakistan in Islamabad, Pakistan April 20, 2017. REUTERS/Caren Firouz

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ زینب قوم کی بیٹی تھی ، واقعے سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیاہے، اس واقعے پر مجھ سے زیادہ میری اہلیہ گھر میں پریشان تھیں۔

الرازی میڈیکل کالج کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نےزینب قتل کیس سےمتعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہدکھ اور سوگ اپنی جگہ لیکن ہڑتال کی گنجائش نہیں بنتی ہے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہصحت اور عدلیہ جیسے شعبوں میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سےقصور میں معصوم بچی زینب سے زیادتی و قتل کے واقعے کی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

خیال رہے کہ عدالت عظمیٰ نے میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران الرازی میڈیکل کالج پشاور کو ضابطہ کے مطابق طے شدہ معیار پر پورا اترنے کیلئے دو ماہ کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ 60دنوں کے اندر اندر مطلوبہ معیار پر پورا اترنے کے لئے اپنی خامیوں کو دور کرے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ