
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بچی زینب کےقاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے قصور میں ننھی زینب کے گھر جاکر والدین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دفتر قصور سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر تھا، وہ سب کام چھوڑ کر کیوں نہیں پہنچے۔
سراج الحق نے کہا کہ قصور میں بچی اغوا کی گئی، کئی روز لاپتا رہی تو شہبازشریف کیوں سوئے رہے؟وزیراعلیٰ صاحب، پنجاب پولیس کہاں گئی ؟ ڈولفن فورسز کہاں تھی؟
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...