دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے ملے

535

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کوئٹہ دھماکے میں 6 افراد کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے ملے ہیں، جن کے حوالے سے جلد افغانستان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے قصور میں ہونے والے حالیہ واقعے کی مذمت کی گئی۔

بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی قیادت موجود نہیں ہے اور اگر کسی کے پاس ایسی کوئی اطلاعات ہیں تو فراہم کرے، پاکستان اس پر کارروائی کرے گا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ