
وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں ادارہ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں تقریب سے خطاب کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ ’امریکا کو تاحال فضائی اور زمینی راہداری سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور ان کی بندش کا آپشن موزوں وقت پر استعمال کریں گے۔‘
افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ کھربوں ڈالرز خرچ کرکے بھی امریکا افغانستان میں جنگ ہار رہا ہے، امریکی وزیر دفاع نے خود تسلیم کیا کہ امریکا، افغانستان میں کامیاب نہیں ہو پارہا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے، ہم نے ہزاروں قربانیاں دی اور دے رہے ہیں، پاکستان اپنے تعاون کی قیمت مقرر نہیں کرنا چاہتا مگر قربانیوں کا اعتراف چاہتا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پر نہیں لڑنے دیں گے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...