
جماعت اسلامی نے فاٹا تک عدالتی دائرہ اختیار بڑھانے کے بل کی منظوری پر کل پورے فاٹا میں یوم فتح منانے کا اعلان کردیا۔
صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے اعلان کیا کہ قومی اسمبلی میں بل منظور ہونے کی خوشی میں کل حلوے کی دیگیں پکائی جائیں گی ۔
امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے پریس کانفرس کے دوران فاٹا تک عدالتی دائرہ اختیار بڑھانے کے بل کی منظوری کو بڑی پیشرفت قرار دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف سی آر کا خاتمہ اورصوبائی اسمبلی میں نمائندگی ہمارے اگلے مقاصد ہیں۔
مشتاق احمد خان کے مطابق اصلاحات کی ٹرین چل پڑی ہےاب کوئی اسے روک نہیں سکتا۔
انہوں نے فاٹا کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان نہ کرنے پردھرنہ دینے کا عندیہ دے دیا ۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...